• news
  • image

ہم نے خود کسی کیخلاف کوئی کارروائی شروع نہیں کی: وزیر اطلاعات

ہم نے خود کسی کیخلاف کوئی کارروائی شروع نہیں کی: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم نے خود کسی کے خلاف کوئی کارروائی شروع نہیں کی۔ اگر زرداری حکومت بھی ہوتی تو موجودہ عدالتی نوٹس انہیں بھی ملتے۔ سوئس حکومت کو لکھا گیا دوسرا خط سپریم کورٹ نے خود سوئیٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر سے منگوایا۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں آئین کے مطابق جواب جمع کرایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف کے خلاف 3 نومبر 2007ءکے اقدام پر کارروائی ہم نے شروع نہیں کی۔ چاہتے ہیں عدالتی حکم اور زرداری کی ہدایت پر لکھے گئے خط کے مطابق چیزیں آگے چلیں۔
وزیر اطلاعات

epaper

ای پیپر-دی نیشن