پاکستان میں ہر سال اڑھائی لاکھ بچے پیدا ہوتے ہی فوت ہو جاتے ہیں : سپارک کی رپورٹ
پاکستان میں ہر سال اڑھائی لاکھ بچے پیدا ہوتے ہی فوت ہو جاتے ہیں : سپارک کی رپورٹ
لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان مےں ہر سال دو لاکھ پچاس ہزار بچے پےدا ہوتے ہی فوت ہو جاتے ہےں جبکہ اڑھائی کروڑ بچوں کو سکول کی سہولت میسر نہیں، 3 سے5 سال تک کے70 لاکھ بچے پرائمری سکول بھی نہیں جا پاتے، 2012ءمےں3861بچے جنسی تشدد کا نشانہ بن گئے، پاکستان مےں اےک کروڑ بےس لاکھ بچے محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہےں۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ روز بچوں کے حقوق کی تنظیم سپارک کے زےر اہتمام پاکستان میں بچوں کے حالات کی سالانہ رپورٹ کی لانچنگ تقریب میں بتائے گئے۔ تقرےب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسےن تھے۔ سپارک کی پرگرام آ فیسر صاحبہ عرفان نے بھی اظہار خیال کیا۔