• news

اللہ اور رسول سے محبت میں ہی فلاح ہے: فرحت شاہ

اللہ اور رسول سے محبت میں ہی فلاح ہے: فرحت شاہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن علماءکونسل کے ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کا رشتہ استوار کرنے میںہی ہماری فلاح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ”استقبال رمضان کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر علامہ محمد حسین آزاد، علامہ عثمان سیالوی اورمیر آصف اکبر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام، ایمان اور احسان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل کرنے کےلئے رمضان المبارک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔مسلمان سے مومن اور مومن سے محسن بننے کےلئے ریاضت کا آغاز کرنے کےلئے رمضان المبارک بہترین مہینہ ہے۔فلاحی معاشرے کی تشکیل میں رمضان المبارک کے روزے انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن