• news

اسمبلیوں میں اسلام کی ترجمانی کی جائے :مرکزی جماعت اہلسنت

اسمبلیوں میں اسلام کی ترجمانی کی جائے :مرکزی جماعت اہلسنت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہل سنت کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی نے کہاکہ اسمبلیوں میں دین اسلام اورکی ترجمانی کی جائے مرکزی جماعت اہل سنت قرآن و سنت کی روشنی میں دہشتگردی ، فحاشی ، کرپشن اور فسادات کے خلاف اعلان جنگ کرتی ہے اور حکومت کیساتھ ملکر ان تمام معاملات کو درست کرنا چاہتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ارکان صوبائی اسمبلی سید محفوظ مشہدی ‘مناظر علی رانجھا ‘ نوابزہ حیدر مہدی ‘ مولانا غیاث الدین ‘ نذر حسین گوندل ‘ ملک احمد خان ، سید عبد العلیم بھچر شاہ شوکت گوندل اورشفقت محمود کے اعزاز میں ایک مقامی ہوٹل میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی جماعت اہل سنت کے پیر سید امانت علی شاہ ‘صوبائی صدرسید ارشد حسین گردیزی ‘ ڈویژنل امیر علامہ فاروق قادری ‘ ناظم اعلیٰ لاہور سید طاہر حسن زیدی ‘ صاحبزادہ سید عبد اللہ ‘ سید عثمان شاہ ‘ شہزاد عرفانی ‘ یاسین مسعودی ‘ شمشاد عرفانی سمیت دیگر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن