• news

فیروز پور روڈ پر ٹرانسپورٹ عملہ زائد کرایہ وصول کرنے لگا

فیروز پور روڈ پر ٹرانسپورٹ عملہ زائد کرایہ وصول کرنے لگا

کاہنہ (نامہ نگار) فیروز پور روڈ پر ٹرانسپورٹ عملہ زائد کرایہ وصول کرنے لگا جس پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل میٹرو بس سروس چلانے کے بعد حکومت پنجاب نے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کو فیروز پور روڈ چلنے پر پابندی لگا دی تھی، لیکن با اثر ٹرانسپورٹ مالکان کی گاڑیاں ابھی بھی ٹریفک وارڈنز اور پنجاب پولیس کی ملی بھگت سے چل رہی ہیں، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کاہنہ سے چونگی امرسدھو، اچھرہ، مزنگ چونگی، داتا دربا ر اور الاڑی اڈے سے قصور جانے والی تمام ٹرانسپور ٹ کے مالکان و ڈرائیور، کنڈیکٹر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں، کاہنہ سے چونگی امرسدھو 15سے 20روپے چونگی امرسدھو سے قصور35 سے50روپے کرایہ لیا جاتا ہے، نہ دینے والے مسافر پر تشدد اور اس کو گاڑی سے نیچے اتار دیا جاتا ہے، مسافروں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فیروز پور روڈ پر ایل ٹی سی کی ٹرانسپورٹ اور دیگر ٹرانسپورٹ کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن