پانچ اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی اور ڈی سی اوز کا دورہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی
پانچ اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی اور ڈی سی اوز کا دورہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی
لاہور (خبر نگار) پانچ بڑے اضلاع سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، ملتان، فیصل آباداور مری/ راولپنڈی کے ڈی سی اوز اور ارکانِ صوبائی اسمبلی پر مشتمل اٹھارہ رکنی وفد نے گذشتہ روزلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ کیا جس کی قیادت صوبائی وزیر ِ ہاﺅسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ تنویر اسلم ملک اور صوبائی وزیرِ جیل خانہ جات عبدالوحید چوہدری نے کی۔ دورے کا اہتمام وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا جس کا مقصد لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرز پر پنجاب کے دیگر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے قیام سے قبل متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینا اور انہیں صفائی کے نئے نظام کی تفصیلات اور فوائد کے متعلق آگاہ کرنا تھا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم اجمل چوہدری نے بریفنگ دی۔ ٹرپ مانیٹرنگ سسٹم، وہیکل مانیٹرنگ و ٹریکنگ سسٹم اور ہیلپ لائن 1139 کا مشاہدہ کرایا گیا۔