• news

نیشنل سیونگ نے شرح منافع کم کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل سیونگ سکیم نے اپنے سرٹیفکیٹس کے منافع میں کمی کا اعلان کر دیا۔ ڈی جی نیشنل سیونگ ظفر شیخ کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ میں شرح منافع 0.48 فیصد کمی کے بعد 12.24 فیصد ہو گیا۔ سیونگ اکاﺅنٹس میں شرح منافع 6.65 سے کم ہو کر 6فیصد ہو گیا۔ ڈیفنس سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 10.80 سے 10.36 فیصد ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کے شرح سود میں کمی کے بعد نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ کے شرح منافع کو کم کیا گیا۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع کم کر کے 9.72فیصد کر دیا گیا جبکہ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 8.92 فیصد ہو گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن