بھارت پاکستان کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے پر رضا مند
سرینگر، نئی دہلی(آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے ترسیلی لائنیں بچھانے کا عمل بہت جلد شروع ہوگا ۔ معاملات طے کرنے کے لیے پاکستانی ماہرین کی ٹیم آئندہ چند دنوں میں بھارت کادورہ کرے گی بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر پیدا ہونے والا تعطل بالآخر بات چیت کے ذریعے ختم ہوگیا ہے بھارت نے پاکستان کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان حتمی معاہدہ طے ہونے کے بعد بہت جلد ترسیلی لائنیں بچھانے کا عمل شروع ہوجائے گا اس حوالے سے پاکستانی ماہرئن کی ٹیم آئندہ چند روز میں بھارت کا دورہ کرے گی ٹیم میں محکمہ پانی و بجلی کے علاوہ دوسرے اعلیٰ حکام بھی شامل ہونگے ۔