نوازشریف کا منموہن کو خط، بھارتی ریاستوں میں سیلاب کی تباہیوں پر اظہار افسوس
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ریاستوں اترکھنڈ اور ہماچل پردیش میں سیلاب سے ہونے والی تباہیوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاستوں میں سیلاب سے مرنے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے نام اپنے خط میں انہوں نے کہاکہ منموہن سنگھ کی قیادت میں بھارتی عوام کٹھن وقت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔