پاکستان اور بھارت میں خفیہ سفارتی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں: بھارتی میڈیا
سرینگر (آن لائن) پاکستان بھارت تعلقات بہتر بنانے کے لیے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سفارتی اور سیاسی سطح پر کوششیں تیز ہو گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت پاکستان نے خفیہ سفارتکاری کے عمل کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے سرد مہری کے شکار مذاکراتی امن عمل میں گرماہٹ پیدا کرنے کیلئے پاکستان بھارت نے درپردہ سیاسی اور سفارتی کوششیں تیز کردی گئیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جب تک بھارت میں نئی حکومت کا ظہور نہیں ہوتا کوئی بڑی پیش رفت متوقع نہیں۔دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارت کار اس حق میں ہیں کہ معطل شدہ مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔