پیرو میں مقابلہ حسن کشتی میں تبدیل ہو گیا
پیرو (نوائے وقت رپورٹ) پیرو میں مقابلہ حسن کشتی کے مقابلے میں تبدیل ہو گیا۔ دوسرے نمبر پر آنے والی حسینہ نے ملکہ حسن کی پٹائی کر دی۔ 2013ءکے ٹائٹل کیلئے کئی حسینائیں میدان میں تھیں۔ معمول کے مطابق کیٹ واک کا سلسلہ چلا لیکن نتائج کے اعلان پر کچھ الگ ہی منظر دیکھنے کو ملا۔ فاتح کا اعلان ہوتے ہی دوسرے نمبر پر آنے والی حسینہ نئی ملکہ حسن پر جھپٹ پڑی۔کچھ منٹ تک یہ مارپٹائی جاری رہی پھر سکیورٹی نے آ کر حالات سنبھال لئے۔