• news

پاکستان ہمارے فوجیوں کیلئے تربیتی پروگراموں میں اضافہ کرے: سری لنکا

کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکن فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان سے اپنے فوجی افسروں کی تربیت کیلئے جاری پروگراموں سے ہٹ کر مزید پروگرام شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ درخواست پاکستان آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی اپنے ہم منصب جنرل جگتھ جے سوریا سے ملاقات کے دوران کی گئی۔ دونوں جرنیلوں نے ملاقات کے دوران فوجی روابط میں مزید اضافے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ سری لنکن آرمی کے دفاعی سیمینار میں شرکت کے معاملات بھی زیربحث آئے۔ اس موقع پر جنرل جے سوریا نے جنرل کیانی کو اچھے تعلقات کی یادگار کے طور پر خصوصی میمو بھی پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن