• news

پرویز مشرف پر غداری کے مقدمے کے اثرات فوج پر ہونگے: اسلم بیگ

 اسلا م آ با د(آن لائن)مسلح افواج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل اسلم بیگ نے جنرل مشرف کے خلاف غداری کیس میں عدالت عظمیٰ کو فریق قرار د یتے ہو ئے کہا ہے کہ موجودہ ججز 3 نومبر 2007ءکی کارروائی کا ہدف رہ چکے ہیں، عدل و انصاف کے تقاضوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ خود کہ اس کیس سے الگ کر لیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے کہا کہ غداری کے مقدمہ کیلئے اعلٰی سطح کا کمیشن بننا چاہئے ورنہ اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے خلفشار کا فائدہ وطن دشمن، جمہوریت دشمن اور کرپٹ عناصر اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اثرات یقینا ان کے ادارہ پر ہونگے۔ فوج ایک خاندان کی طرح ہے وہ اپنے بڑوں کی عزت کرتے ہیں۔ مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ کوئی ہاتھ منتخب حکومت کو نان ایشوز میں الجھا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن