• news

دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام روکنے کیلئے قربانیوں، شہادتوں کا راستہ اپنانا ہو گا: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ برما، کشمیر، فلسطین و دیگر خطوں میں مسلمانوں کے قتل عام پر رونا دھونا مسئلہ کا حل نہیں، مسلم ملکوں پر اللہ کے دشمنوں کا تسلط ختم کرنے اور عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے قرضوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ سودی قسطیں ادا کرنے کیلئے مزید قرضے لینے سے مشکلات میں اور زیادہ اضافہ ہو گا۔ حکمران جرا¿ت کا راستہ اختیار کریں‘ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے صاف کہہ دیں کہ قرآن پاک میں اللہ نے سود کو حرام قرار دیا ہے۔ ہم قرضوں پر سود اداکریں گے اور نہ ہی مزید سودی قرضے لیں گے۔ پوری قوم ان شا ءاللہ ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ وہ گذشتہ روز جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ہزاروں مرد و خواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکہ جہاں چاہتا ہے فوجیں داخل کر کے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کر دیتا ہے۔ بھارت اور اسرائیل کشمیر و فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں۔ برما اراکان میں سینکڑوں مساجد و مدارس کو شہید کر دیا گیا۔ معصوم بچوں کو جلتی آگ میں پھینکا جا رہا ہے۔ بودھ دہشت گرد جن کی مذہبی کتب میں چیونٹیوں کو بھی مارنے سے منع کیا گیا ہے وہ محض اسلام دشمنی کی بنیاد پر نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں اور مسلمانوں کو کیڑوں مکوڑوں کے برابر بھی اہمیت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے قرآن پاک کی متعدد آیات کے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں نماز، روزہ کی طرح ملکوں و معاشروں پر دشمنان اسلام کا تسلط ختم کرنے اور ظلم و ستم سے نجات کا راستہ بھی بتایا ہے۔ اس صورتحال میں غلامیاں قبول کرنے کی بجائے قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کرنا مسلمانوں پر فرض ہو جاتا ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ مسلم حکمران و سیاستدان قرآن پاک میں بیان کیا گیا یہ حل قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ قبل ازیں ساہیوال میں خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا مسئلہ کشمیر حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔ امریکہ چالیس ملکوں کے ساتھ افغانستان میں نہیں ٹھہر سکا تو بھارت بھی مقبوضہ کشمیر میں نہیں ٹھہر سکے گا۔ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے اس کے بغیر پاکستان ہمیشہ خطرات سے دوچار رہا ہے۔ ہم مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی ملنے تک ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ اس موقع پر جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، مولانا نصر جاوید، مولانا ابومعاذ محمد عمران و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں پروان چڑھائی جا رہی ہیں۔ قائداعظمؒ کی تاریخی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کو تباہ کرنیوالا کون ہے، سب اچھی طرح جانتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں بیرونی قوتوں کی بڑھتی ہوئی مداخلت مکمل طور پر ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ 60 اسلامی ممالک کے نمائندوں کو پاکستان بلائیں اور کہیں کہ امریکہ کی غلامی چھوڑ کر ہمیں جرا¿تمندانہ راستہ اختیار کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن