• news

قصور میں ہیضے کی وباءپھوٹنے سے 5 افراد ہلاک، متعدد کی حالت نازک

قصور(نامہ نگار) قصور کے نواحی گاﺅں ہری کے نول ہٹھاڑ میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ اہل دیہہ نے مقامی صحافیوں کو بتایا گزشتہ کافی روز سے ان کے گاﺅں میں ہیضے کی وبا پھیلی ہوئی ہے اور بیسیوں افراد اس موذی مرض مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچ چکے ہیں جن میں سے پانچ افراد محمد حیات، مقبول، محمد حنیف، مائی غریباں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے متعدد مرتبہ محکمہ صحت قصور کو اطلاع دی ہے مگر انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے ڈی سی او قصور سے مطالبہ کیا ہیضے کی وبا کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن