سندھ ہائیکورٹ کا ٹیکسٹائل ملز کو سیلز ٹیکس کے ڈیمانڈ نوٹس پر عبوری حکم امتناعی جاری
کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے ایک ڈویژن بنچ نے جو جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس عزیز الرحمن پر مشتمل تھا ۔میسرز انور ٹیکسٹائل ملزلمیٹڈ کی آئینی رٹ پٹیشن پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ محکموں کو دو کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس کے ڈیمانڈ نوٹس پر عبوری حکم امتناعی جاری کر دیا۔ درخواست گزار کے وکلاء میاں رضا ربانی، سالم سلام انصاری اور ذیشان عبداللہ نے رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جاری شدہ ایمنسٹی سکیم کے تحت 5 فیصد کی جگہ 2 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیا ہے جبکہ درخواست گزار کو جس دوران سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے زیرو ریٹ کے تحت استثنیٰ حاصل تھا اور اس مدت کے سیلز ٹیکس کو کسی نام نہاد ایمنسٹی سکیم کے تحت وصول نہیں کیا جا سکتا اور اس سلسلے میں ایف بی آر کے متعلقہ محکمے کا ڈیمانڈ شوکاز نوٹس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔