ججز نظربندی کیس، تین وکلا گواہوں نے مشرف کے گھر جا کر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ججز نظر بندی کیس میں تین گواہوں نے پرویز مشرف کے گھر جا کر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انکار کرنے والے وکلاءگواہوں میں واجد گیلانی، فضل الرحمن اور انور خان شامل ہیں۔ وکلاءنے موقف اختیار کیا ہے کہ معزز عدالت کا احترام کرتے ہیں۔ بیان ریکارڈ کرانے کچہری میں پیش ہو سکتے ہیں۔ کچہری یا جیل ٹرائل کے لئے اڈیالہ جیل جا کر بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں لیکن ڈکٹیٹر کے گھر جا کر بیان ریکارڈ نہیں کرا سکتے۔ کیس کی سماعت آج چک شہزاد سب جیل میں ہو گی اور گواہوں کو طلب کیا گیا ہے۔