فاٹا : امن و امان کی ناقص صورتحال کے باعث ایک ہزار سے زائد سکول بدستور بند
پشاور (نوائے وقت نیوز) فاٹا میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ایک ہزار سے زائد سکول بند پڑے ہیں۔ فاٹا سیکرٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق شدت پسندوں نے 478سے زائد سکول تباہ کئے۔ فاٹا میں مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ بچوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر ہو رہا ہے۔ پرائمری سطح پر 61فیصد اور مڈل اور ہائی کی سطح پر 72فیصد بچے تعلیم چھوڑ دیتے ہیں۔ گزشتہ 8سال میں دہشتگردی سے متاثرہ صرف 132سکولوں کی تعمیرنو ہو سکی۔