مسلسل تیسرے روز بھی پولیس مقابلہ کاہنہ میں ایک ڈاکو ہلاک
کاہنہ (نامہ نگار )کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں اےک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ لا ہور پولیس نے تین دنوں میں تین ڈاکو مارنے کی ہیٹرک کر لی ہے۔ تفصےلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ کاچھا سٹےشن کے قرےب ہلوکی چوکی کے انچارج کرامت بھٹی نے ناکہ لگا رکھا تھا کہ کاچھا سبز منڈی کی طرف سے دومشکوک موٹر سائےکل سوار نوجوان آرہے تھے جن کو رکنے کا اشارہ کےا تو انہوں موٹر سائےکل بھگا دی۔ پولےس نے ان کا پےچھا کےا تو انہوں نے پولےس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے کالا مسےح عرف کالی ہلاک ہو گےا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے مےں کامےاب ہو گےا۔ پولےس کے مطابق ڈاکو کالا مسےح اور اس کا ساتھی سبزمنڈی مےں خرےداری کرنے کے لےے آنے والے بےوپاری فےاض نامی شخص سے وقوعہ سے چند منٹ قبل اس کی موٹر سائےکل چھےن کر آرہے تھے۔ کاہنہ پولےس نے رواےتی گھسی پٹی کہانی دہرائی۔ یاد رہے کہ لاہور میں پولیس مقابلوں میں تیزی آ گئی ہے اور لاہور پولیس تین دنوں سے ہر روز ایک ڈاکو پھڑکا رہی ہے۔