ریاض پیرزادہ کی حلف برداری میں صدر وزیراعظم کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی: صدارتی ترجمان
اسلام آباد ( آئی این پی ) صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے وزیراعظم نواز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے گزشتہ روز ملاقات بارے میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے حلف اٹھایا تھا اور اس تقریب میں وزیراعظم شریک نہیں ہوئے تھے ، جہاں تک وزیراعظم کی صدر سے ملاقات کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کا تعلق ہے ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ گزشتہ روز صدر اور وزیراعظم کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔