• news

5 خود کشیاں، رائے ونڈ میں بیماری سے تنگ 2 بچوں کی ماں نے زہر کھا لیا

 لاہور+ کراچی (نامہ نگاران+ کرائم رپورٹر) مختلف وجوہات پر 2 خواتین 5 افراد نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ روڈ کے علاقہ مےں دو بچوں کی ماںنے زہرےلی گولےاں کھاکر خود کشی کر لی ہے۔ رائے ونڈ سٹی کے رہائشی محنت کش فےاض کی 50 سالہ بےوی نسرےن عرصہ دراز سے بےمار تھی جس وجہ سے وہ پرےشان رہتی تھی۔ گزشتہ روزنسرےن نے زہرےلی گولےاں کھا لیں۔ اس کے خاوند فےاض کے مطابق نسرےن عرصہ چھ سال سے بےماری مےں مبتلا تھی دو ماہ تک ہسپتال مےں علاج بھی کراےا لےکن نسرےن صحت مند نہ ہوئی گزشتہ شام مےں کام سے گھر واپس آےا تو نسرےن نےم مردہ حالت مےں بستر مےں پڑی تھی جبکہ پاس ہی زہرےلی گولےوں کا پےکٹ پڑا تھا۔ جلالپور جٹاں میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر چار بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے نواحی گا¶ں لکھنوال میں سیالکوٹ کا رہائشی 45 سالہ ذوالفقار اپنی ناراض بیوی کو منانے آیا۔ بیوی کو منانے میں ناکامی پر دلبرداشتہ شخص نے اپنے گلے میں پھندا ڈالا اور چھت والے پنکھے سے جھول گیا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بورے والا میں باپ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 14 سالہ بیٹے نے گلے میں پھندہ ڈال کر جبکہ نیم پاگل 20 سالہ لڑکی نے کنویں میں کود کر جان دیدی۔ نواحی گا¶ں 485 ای بی کے رہائشی عبدالغفور نامی شخص نے کسی بات پر اپنے 14 سالہ بیٹے شیراز کی ڈانٹ ڈپٹ کر دی۔ نواحی گا¶ں 283 ای بی کے رہائشی عبدالغفور کی 20 سالہ لڑکی نیامت بی بی جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہ تھا تین روز قبل گھر سے لاپتہ ہوئی۔ گا¶ں کے ایک ٹیوب ویل کے کنویں میں اس کی نعش دیکھ کر اہل دیہہ نے ان کے گھر والوں کو اطلاع دی۔ ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں ریٹائرڈ پولیس افسرسمیت دوافرادنے خودکشی کر لی۔ کلاکوٹ پولیس کوارٹرزمیں رہنے والے ریٹائرڈ سب انسپکٹر60سالہ ظہورالحق نے گھریلوپریشانیوں سے تنگ آکرگلے میں پھندا لگا لیا جبکہ عوامی کالونی کورنگی میں نوعمرلڑکے 14سالہ مجاہد کی لاش گھرمیں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

ای پیپر-دی نیشن