• news

سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران آویزاں جھنڈے، بینرز اتروا لیں: الیکشن کمشن

لاہور (خبرنگار) الیکشن کمشن نے سیاسی پارٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اندر الیکشن مہم کے دوران آویزاں کئے جانیوالے جھنڈے، بینرز اور ہورڈنگز اپنے اخراجات پر اتروا لیں اور تمام جگہوں کی اصل شکل میں لوٹا دیں۔ 15 دن کے اندر ایسا کرنے میں ناکام رہنے والوں سے ان ہورڈنگز، جھنڈوں اور بینروں کواتارنے کے اخراجات وصول کئے جائیں گے۔ الیکشن کمشن نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کو کئے گئے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ای پیپر-دی نیشن