• news

لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں، ڈاکو نقدی، زیورات اور گاڑیاں لے گئے

لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوںمیںڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوﺅں نے نصیر آباد میں اسد کے گھر سے10لاکھ روپے مالیت، نشتر کالونی میں دلاور کے گھر سے8لاکھ، شفیق آباد میں مراتب کے گھر سے7لاکھ، برکی میںشاہنواز کے گھر سے5لاکھ، وحدت کالونی میں اصغر کے گھر سے5لاکھ، قلعہ گجر سنگھ میں ایوب کے گھر سے4لاکھ، کوٹ لکھپت میں طاہر کے گھر سے4لاکھ، اسلام پورہ میں نیاز احمد کے گھر سے3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوﺅں نے وحدت کالونی میں شاہد اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت، گارڈن ٹاﺅن میں ساجد اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت،سبزہ زار میں آصف اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت،غازی آباد میں دانیال اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے ۔شہر کے مختلف علاقوں مےں ڈاکوو¿ں نے راہزنی کی وارداتوں مےں 7شہرےوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔چوروں نے شاہدرہ میںمختار احمد کی فیکٹری سے 6لاکھ روپے مالیت، شیرا کوٹ میں امداد کی دکان سے4 لاکھ مالیت،غازی آباد میں گوہر کی موبائل شاپ سے 3 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلےا۔چوروں نے اسلام پور ہ میںسے عرفان،شادباغ سے لیاقت، فیکٹری ایریاسے سجادکی گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی سے اختر، گڑھی شاہو سے افضال، لوہاری گیٹ سے شہباز، بادامی باغ سے مشتاق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لےں۔

ای پیپر-دی نیشن