• news

اہلسنت و الجماعت نے شام، میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف یوم احتجاج منایا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت نے شام اور میانمار سمیت مسلم ممالک میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، راولپنڈی، کوئٹہ، جھنگ، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، بہاولپور، سکھر، حیدرآباد، کراچی ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں، مسلم نسل کشی کی جمعہ کے اجتماعات میں بھی بھر پور مذمت کی گئی۔اجتماعات سے خطا ب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی ،ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں،مولانا مسعود الرحمن عثمانی ،غازی اورنگزیب فاروقی ،مولانا شمس الرحمن معاویہ و دیگر رہنماﺅں نے کہاکہ یہود اور اس کے آلہ کار مسلم ممالک میں جنگی ماحول پیداکرکے مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کروانا چاہتے ہیں، پاکستان، لیبیا، بحرین، ترکی، شام اور سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک میں فرقہ واریت کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ متحدہ علما کونسل اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام بھی ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے گئے جبکہ لاہور میں علماءکونسل اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سینکڑوں کارکنوں نے میانمار مسلم نسل کشی کے خلاف احتجاجی جلوس ورکشاپ چوک گلبرگ سے علامہ محمد ممتاز اعوان، مفتی سید عاشق حسین اور علامہ شعیب الرحمن کی قیادت میں نکالا۔

ای پیپر-دی نیشن