جعلی ڈگری کیس: غلام سرور کی عبوری ضمانت میں 5جولائی تک توسیع
لاہور ( وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی جعلی ڈگری کے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں پانچ جولائی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب صداقت علی خان نے بتایا کہ غلام سرور کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے اور تفتیش میں ثابت ہو چکا ہے لہٰذا ان کی عبوری ضمانت خارج کی جائے جبکہ غلام سرور کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ عدالت نے بہاولپور یونیورسٹی کے رجسٹرار کو غلام سرور کے تعلیمی ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں پانچ جولائی تک توسیع کر دی۔