وزیراعلی جنوبی پنجاب کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں: ڈپٹی سپیکرگورچانی
وزیراعلی جنوبی پنجاب کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں: ڈپٹی سپیکرگورچانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے موجودہ دور میں زرعی انقلاب آئے گا، زرعی ترقی صنعتی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے اس کا سب سے زیادہ فائدہ جنوبی پنجاب کے کروڑوں کاشت کاروں کو پہنچے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کی عوام کے لئے زراعت، تعلیم اور صحت جیسے مسائل کو اولین ترجیح پر رکھ کر یہ ثابت کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جنوبی پنجاب کی ترقی خاص دلچسپی رکھتے ہیں ۔
شیر علی خان گورچانی
گورچانی