• news

روجھان میں پنچایت کا 12 سالہ لڑکی کو ونی قرار دے کر 80 سالہ بوڑھے سے شادی کروانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

روجھان میں پنچایت کا 12 سالہ لڑکی کو ونی قرار دے کر 80 سالہ بوڑھے سے شادی کروانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے روجھان کے علاقہ ڈیرہ دلدار میں 12 سالہ لڑکی شان بی بی کو ”ونی“ قرار دینے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے راجن پور کی انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ معصوم لڑکی کو ”ونی“ قرار دینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ واضح رہے کہ روجھان مزاری میں پنچایت نے 12 سالہ لڑکی شان بی بی کو ونی قرار دیتے ہوئے مخالف فریق کے 80 سالہ بوڑھے سے شادی کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
لڑکی/ونی

ای پیپر-دی نیشن