ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: برجیس طاہر
ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: برجیس طاہر
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے ملک کو دہشت گردی کی جنگ میں جھونکا جس سے ملک کو نکالنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے‘ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کر رہی ہے‘ سابقہ حکومت نے سوئس حکام کو خفیہ خط لکھ کر قوم اور عدلیہ کے ساتھ فراڈ کیا۔ جس کے خلاف سپریم کورٹ کو سخت کارروائی کرنا ہو گی۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے چودھری برجیس طاہر نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کر رہی ہے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہی سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کی بقاءکا مسئلہ بن چکا ہے معلوم نہیں یہ جنگ ہم سے کرانے کیلئے شروع کرائی گئی یا کرائے کے دہشت گرد بنانے کیلئے حکومت دہشت گردی کے مسئلہ کا سیاسی اور انتطامی حل ڈھونڈھ رہی ہے اور بہت جلد قوم کو اس عذاب سے نجات دلائیں گے جسے سابق صدر پرویز مشرف نے جھونک دیا تھا۔
برجیس طاہر