• news

الطاف خود کو ڈوبتا دیکھ کر پاکستان کے ڈوبنے کی باتیں کر رہے ہیں:رانا ثناءاللہ

الطاف خود کو ڈوبتا دیکھ کر پاکستان کے ڈوبنے کی باتیں کر رہے ہیں:رانا ثناءاللہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین خود کو ڈوبتا دیکھ کر پاکستان سمیت امت مسلمہ کو ٹائیٹینک کہہ کر ڈوبنے کے باتیں کر رہیں۔ پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ احتساب کا قانون لایا جارہاہے ایک ایک پیسے کا احتساب ہو گا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آرٹیکل چھ سے متعلق وفاقی حکومت کا موقف واضح ہے۔ بعض لوگ چاہتے ہیں کہ جنرل مشرف کے جرائم میں ان کے ساتھ دوسروں کو شریک کیا جائے مگر اس سے ایسا پنڈورا بکس کھلے گا کہ اس کی گتھیاں سلجھانا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے اور معطل کرنے کے ذمہ داری صرف اختیارات ہونے کے باعث صرف پرویز مشرف ہیں۔نواز شریف کو آموں کا تحفہ دینے سے زرداری کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔



رانا ثناءاللہ

ای پیپر-دی نیشن