اہل خانہ اور وکلاءکو ڈاکٹر شکیل آفریدی سے ملنے کی اجازت دیدی گئی
واشنگٹن (آن لائن) ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے قتل کی کارروائی میں امریکیوں کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی، جو پاکستانی حراست میں ہیں، کے اہل خانہ اور وکلاءکو ان سے ملنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر شکیل آفریدی سے ملاقات پر پابندی عائد تھی۔ یہ فیصلہ خیبر پی کے کی حکومت کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب امریکی خصوصی سفیر برائے پاکستان و افغانستان جیمز ڈوبنز نے گزشتہ ہفتے پاکستانی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ارسا میں مستقل چیئرمین اور 2ارکان کی تقرری نہ ہو سکی، فائلیں نگران دور میں غائب ہو گئیں
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ارسا میں دو ارکان اور مستقل چیئرمین کی تقرری نہ ہو سکی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدم تقرری پر پانی کی تقسیم کے فیصلوں کی آئینی حیثیت مشکوک ہے۔ فیڈرل اور بلوچستان ممبر کی نامزدگی کی فائلیں وزیراعظم سیکرٹریٹ سے غائب ہو گئیں۔