• news
  • image

حکومت سندھ نے رواں سال ماہ رمضان میں زکوة خود جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت سندھ نے رواں سال ماہ رمضان میں زکوة خود جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(این این آئی) حکومت سندھ نے رواں سال ماہ رمضان میں زکوة خود جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس حوالے سے سیکٹری زکوة وعشرکی جانب سے آئندہ ہفتے سٹیٹ بینک کو خط لکھا جائیگا۔اپریل 2010 میں اٹھارہویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں زکو ةسمیت 4 وزارتیں وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوئی تھیں جس کے بعد حکومت سندھ نے سندھ زکو ة وعشرایکٹ 2011 اسمبلی سے منظور کروایا۔ ایکٹ کے تحت حکومت سندھ صوبائی سطح پرزکوةجمع کرنے کی مجاز ہوگی تاہم بعد میں وفاق نے سندھ حکومت اس سے روک دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت سندھ نے اس صورتحال پر مشترکہ مفادات کی کونسل سے رجوع کیا تھا جس نے اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی تھی ، کمیٹی نے اگست 2012 میں حکومت سندھ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت 2015تک زکوةخود جمع کریگی۔ اس وقت وفاق اور سندھ دونوں جگہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی کی حکومت تھی۔
سندھ حکومت/زکوة

epaper

ای پیپر-دی نیشن