• news

نسل پرستوں کی تنقید کا سامنا رہا، پروا نہ کرنے سے یہ مقام ملا:سعیدہ وارثی

نسل پرستوں کی تنقید کا سامنا رہا، پروا نہ کرنے سے یہ مقام ملا:سعیدہ وارثی

لندن(آن لائن)برطانیہ کی خاتون مسلم وزیرسعیدہ وارثی نے کہاہے کہ سیاست میں آنے پر انہیں نسل پرستوں کی تنقید کا سامنا رہامگر ان سب کی پرواہ نہ کرنے کے سبب وہ آج مین اسٹریم سیاست کاحصہ ہیں اورکمیونٹی کواپنے مسائل حل کرنے کیلیے سیاست میں آنا ہوگا انہوں نے یہ بات ورلڈ کانگریس آف اوورسیزپاکستانیز کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں کہی۔جس سے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن ، کنزریٹوزفرینڈزآف پاکستان کے رکن مائیکل ویڈWADEاورکئی دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔سعیدہ وارثی کا کہناتھاکہ پاکستانی نثراد خواتین کو سیاست میں بھر پور حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ اپنا بہتر امیج سامنے لاسکیں۔ ورلڈکانگریس آف اوورسیزپاکستانیز کے سربراہ قمر رضا نے کہاکہ انکی کوشش ہوگی کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کاحل تجویز کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
سعیدہ وارثی

ای پیپر-دی نیشن