لاہور چیمبر کا شاپنگ فیسٹیول17اگست2013ءسے شروع ہوگا
لاہور چیمبر کا شاپنگ فیسٹیول17اگست2013ءسے شروع ہوگا
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کا نو روزہ لاہور شاپنگ فیسٹیول 2013ء17سے 26اگست تک ہوگا ۔ یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ ، سابق سینئر نائب صدر انجینئر سہیل لاشاری، ایگزیکٹو کمیٹی رکن میاں زاہد جاوید اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن رحمت اللہ جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ۔ 17اگست کومقابلہ حسن قرات ہو گا ، فوڈ فیسٹیول ‘کنسرٹ ‘ پتلی تماشا 18 ، 19اور 20اگست کو بالترتیب لبرٹی مارکیٹ، انارکلی اور مون مارکیٹ میںہونگے۔ ینگ انٹرپنیور بزنس پلان کمپیٹیشن 21 اور 22اگست کو ہوگا ۔ 22 اگست کو کلچرل ہوگی جبکہ ایکسپو لاہور کا افتتاح 23اگست کو ہوگا۔ 24 اگست کو نمائش اور جاب فیئر‘26 اگست کو ایکسپورٹرز کانفرنس کا انعقاد ہو گا ۔