• news

زک کی ”کہو شکریہ‘ مہم کی قرعہ اندازی

زک کی ”کہو شکریہ‘ مہم کی قرعہ اندازی

لاہور(پ ر)ZIC نے مئی اورجون میں مفاد عامہ کی مہم ’کہوشکریہ‘ کا آغاز کیا۔ جس کا بنیادی مقصد عوام کے مابین روزمرہ زندگی میں ’شکریہ کہنے‘ کی اہمیت کو اُجاگر کرنا تھا۔ اس CSRمہم میںZIC نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے والدین ، اساتذہ، ٹریفک پولیس اور خصوصی طور پر اپنے فخر اور اپنے پاکستان کا شکریہ ادا کریں۔ ZIC نے اس سلسلہ میں ٹویوٹا کرولا اور20لاکھ روپے کے خصوصی بمپر انعام بھی رکھے گئے۔ پہلی قرعہ اندازی 28جون کو ہوئی اورکمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے ٹویوٹا کرولا کے بمپر پرائزاور دیگر پُرکشش انعامات جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کو ڈراکیا گیا۔ چیئرمین ایل سی سی آئی فاروق افتخار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہZICکی جانب سے شوکت حسن، طاہر اعظم، حسن طاہر، علی حسن، احمد شجاع اورعمر فاروق بھی شرکاءمیں شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن