• news

صدر نے فنانس بل پر دستخط کر دئیے بجٹ تجاویز کل سے لاگو ہوں گی

اسلام آباد (ثناءنیوز) صدر زرداری نے فنانس بل 2013ءپر دستخط کر دئیے، فنانس بل کی منظوری سے 35 کھرب 91 ارب روپے کے وفاقی بجٹ 2013-14ءکی توثیق ہو گئی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر نے وزیراعظم نوازشریف کی ایڈوائس پر فنانس بل 2013ءکی منظوری دے دی۔ صدر کے دستخط کے بعد فنانس بل کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کی حیثیت حاصل ہو گئی۔ کل (پیر) یکم جولائی سے جی ایس ٹی 17 فیصد کی شرح سے نافذ ہو جائے گا تاہم اطلاق تیرہ جون سے ہو گا، سی این جی پر نو فیصد اضافی جی ایس ٹی کا نفاذ ہو گا، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ جبکہ محنت کشوں کی کم از کم اجرت 10 ہزار ہو جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن