آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیشرفت، بجلی پر سبسڈی ختم کی جائیگی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پیر کو مختلف ایشوز کے بارے میں فیصلہ کن مذاکرات ہوں گے اور تعطل کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میں آر جی ایس ٹی، پاور سیکٹرز سبسڈیز میں کمی جس کے نتیجہ میں بجلی کے نرخوں میں یکمشت اضافہ کی صورت میں نکل سکتا پر تعطل موجود ہے۔ گذشتہ روز باضابطہ سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اختلافات میں کمی ہوئی تو مذاکرات مزید چلیں گے ورنہ ٹیم کا کام مکمل ہو جائے گا۔ حکومت بیل آ¶ٹ پیکج کے بارے میں امیدیں ختم ہونے کے بعد پلان بی پر عمل شروع کریگی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور نئے ٹیکس نہ لگانے پر اتفاق ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کیلئے 300یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔