• news
  • image
  • text

پٹواری بوگس انتقال سے کروڑ پتی بن گئے، انصاف دلایا جائے، متاثرین نیاز بیگ

رائےونڈ (نامہ نگار) موضع نیاز بیگ میں محکمہ مال کے اشتمال آفیسر نے مبینہ طور پر1959-60میں بوگس اشتمال کرکے ان پڑھ زمینداروں کو ان کے وراثتی حق سے محروم کردیا ، متاثرہ خاندان 40 سال سے انصاف کے لئے دھکے کھا رہا ہے، جبکہ محکمہ مال کے بدعنوان افسران اور متعلقہ ادارے اربوں کی زمین کی بندر بانٹ کرکے کروڑ پتی بن چکے ہیں، گزشتہ روزدرجنوں متاثرین سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) ضلع لاہور چودھری محمد حسین گجر کے ڈیرہ کماس پر پہنچ گئے ،جہاں محنت کشوں نے متاثرہ خاندان کے سربراہ بشیر احمد کی قیادت میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں نا انصافیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مو ضع نیاز بیگ میں محکمہ مال پٹواریوں نے کئی ہزار بوگس انتقا ل اپنے افسرو ں اور بااثر شخصیات سے ملی بھگت کرکے پاس کروا دیئے ہیں جس کے عوض کروڑ وں روپے رشوت وصول کی،اور 1825کنال رقبہ کے جدی وارث دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ 

epaper
موضع نیاز بیگ کے محنت کش خاندان محکمہ مال کے افسران کی زیادتیوں‘ ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں دوسری جانب متاثرین مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری محمد حسین گجر کو تفصیلات بتا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن