5 مرلے کے مکانوں پر ٹیکس غریب کش اقدام ہے: میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے حکومت پنجاب کی طرف سے بجٹ 2013میں پانچ مرلے کے مکانوں پر ٹیکس کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ میاں مقصود احمد نے کہا کہ پانچ مرلہ مکانوں پر ٹیکس عوامی مینڈیٹ کی توہین کے ساتھ ساتھ شدید مہنگائی کی چکی میں پسے عوام الناس پر بدترین بوجھ ہے ۔ میاں مقصود احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جی ایس ٹی میں اضافہ کر کے غریبوں کی کمر توڑ دی۔