بجٹ میں عوام کو ٹیکسوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا: سجاد خان
لاہور (پ ر) پاکستان عوامی تحریک لاہور کینٹ کے صدر سجاد خان نے کہا ہے کہ ”ڈھونگ“ الیکشن میں ملک کی تقدیر بدلنے کے دعوے کرنے والوں نے اقتدار پر مسلط ہو کر عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ وفاقی و صوبائی بجٹوں میں عوام کو ٹیکسوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔