پارلیمنٹ نے ساتھ نہ دیا تو مشرف کو سزا دینا مشکل ہوجائےگا: خورشید شاہ
پارلیمنٹ نے ساتھ نہ دیا تو مشرف کو سزا دینا مشکل ہوجائےگا: خورشید شاہ
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے آنیوالا دور پھر پیپلزپارٹی کا ہے، پارلیمنٹ نے حکومت کا ساتھ نہ دیا تو پرویز مشرف کو سزا دینا مشکل ہوجائےگا، ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب کو مینار پاکستان پر دھرنا دینے کا خیال نہیں آرہا، جلد عوا م کو پیپلزپارٹی کی حکومت یاد آئےگی، ہم نے ساڑھے تین کروڑ لوگوں کی تنخواہیں بڑھائیں، مشترکہ اپوزیشن دباﺅ نہ ڈالتی تو حکومت 10 فیصد تنخواہ بھی نہ بڑھاتی، سپریم کورٹ نے سابق اپوزیشن کو بھرپور اکاموڈیٹ کیا دیکھتے ہیں مستقبل میں موجودہ اپوزیشن کےساتھ عدالت عظمیٰ کا رویہ کیسا ہوگا، پیپلزپارٹی کی تنظیم نوکی جارہی ہے، سینیٹر اعتزا ز احسن انچارج ہیں ۔ پارلیمنٹ ہاﺅس اپوزیشن چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پہلے 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اب یہ سلسلہ 18 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا ابھی حکومت میں آئے چند روز ہی ہوئے ہیں اور عوام مسلم لیگ (ن) سے اکتا گئے ہیں۔
انہوںنے کہا موجودہ بجٹ میں اپوزیشن دباﺅ نہ ڈالتی تو 10 فیصد تنخواہ بھی مشکل تھی کیونکہ حکومت صرف پنشنر ز کی پنشن 5000 کر رہی تھی ہماری سفارشات اور سخت دباﺅ کے باعث حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی۔
خورشید شاہ