• news

دیر،سوات اور چترال کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی

پشاور (اے پی پی) دیر بالا، سوات اور چترال کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 40 کلو میٹر دور شمال کا علاقہ تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ای پیپر-دی نیشن