• news

پولیس کانسٹیبل کے قتل کے شبہ میں 5افرادکوحراست میں لے لیا گیا


ملتان (اے پی پی) پولیس تھانہ شجاع آباد کے علاقے سکندر آباد میںگزشتہ وز قتل ہونے والے پولیس کانسٹیبل کے قتل کے شبہ میں 5افرادکوحراست میں لے لیا گیاہے۔ پولیس نے ذاتی رنجش اور شک کی بنیاد پر پانچ افراد کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سکندر آباد کا رہائشی پولیس کانسٹیبل آصف ضیاءمحافظ فورس میں تعینات تھا گذشتہ صبح وہ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ اچانک نا معلوم افراد نے اس کے گھر میں گھس کر اس پر فائرنگ شروع کر دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن