• news

پولیس قاتلوں کے بجائے کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے، رابطہ کمیٹی

کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوںکی شدیدمذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں ایم کیوایم کے درجنوں معصوم وبے گناہ کارکنوں، عہدیداروں اور ہمدردوں کو قتل کیا جا چکا ہے جبکہ ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے کو بے دردی سے مارا گیا لیکن ان کے قاتلوںکوگرفتارکرنے کے بجائے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے شہرکے مختلف علاقوں میںایم کیوایم کے کارکنوں اورعہدیداروں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن