• news

مصنفہ تہمینہ درانی کی افغان جنگ کے حوالے سے لکھی گئی کتاب” ہیپی تھنگز ان سارو ٹائمز“ کی تقریب رونمائی

 اسلام آباد (اے پی پی) معروف مصنفہ تہمینہ درانی کی افغانستان میں جاری جنگ کے حوالے سے لکھی گئی کتاب ”ہیپی تھنگز ان ساروٹائمز“ کی تقریب رونمائی ہفتہ کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں ‘ ادیب اور مصنفین نے شرکت کی۔ اس کتاب کو فیروز سنز نے شائع کیا ہے اس کتاب میںجنگ کے افغان لوگوں پر اثرات کو دلکش انداز میں تحریر کیاگیا ہے ۔ کتاب میں مصنفہ نے وہ تصاویر بھی شائع کی ہیں جن کو انہوں نے افغانستان اورپاکستان کے مہاجرین کیمپوں کے دوران خودحاصل کرکے کتاب کا حصہ بنایا ۔تیس سالہ جنگ کے دوران افغانستان میں خواتین اور بچوں پر کئے گئے مظالم کا بھی تذکرہ کیاگیا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ تہمینہ درانی معروف مصنفہ ہیں اورخواتین کے حقوق کی علمبردار ہیں اوردنیا بھر کی خواتین کیلئے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن