حکومت کے ابتدائی اڑھائی ہفتوں میں افراط زر کی شرح میں دو فیصد اضافہ
اسلام آباد(آئی اےن پی)نئی حکومت کے ابتدائی ڈھائی ہفتوں میں افراط زر کی شرح میں دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق افراط زرمیں تین ہفتوں میں دو فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ٹماٹر چالیس فیصد مہنگا ہوا ہے جبکہ چکن، گوشت، گھی، دالیں، چاول اور دیگر بنیادی اشیائے خوردونوش بھی مہنگی کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں کمشنر کراچی کی جانب سے مرغی کا گوشت زیادہ سے زیادہ دوسو بہتر روپے کلو فروخت کرنے کے احکامات دیئے گئے تاہم مارکیٹوں میں مرغی کا گوشت بڑی ڈھٹائی سے تین سو بیس روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔