شام: حمص شہر پرسرکاری افواج کا شدید حملہ
دمشق (بی بی سی) شامی فضائی جنگی طیاروں اور زمینی فوج نے باغیوں کے قبضے والے شہر حمص پر حملہ کیا ہے۔ رضاکاروں کا کہنا ہے جنگی طیاروں، ٹینکوں نے حمص شہر کے خالدیا اور جرت الشیعہ کے ضلعوں پر حملوں کر دیا ہے۔ ایک رضاکار نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ شام میں شورش کی شروعات سے لے کر ابتک سنیچر کا دن ’حمص کے لیے سب سے پرتشدد دنوں میں سے ایک رہا‘۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کا رخ اب حکومت مخالف باغیوں کے خلاف ہے۔