• news

احمد پور شرقیہ‘ مسافر ویگن اور بس میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق‘ 6 زخمی

احمد پور شرقیہ (آئی این پی) بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں مسافر ویگن اور بس آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 3مسافر جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے حافظ ھٹی کے قریب مسافر ویگن اور بس آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن