• news

5مرلہ کے مکان پر ٹیکس عوام دشمنی ہے : کنورعمران سعید

5مرلہ کے مکان پر ٹیکس عوام دشمنی ہے : کنورعمران سعید

مانانوالہ (نامہ نگار) تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے صدر کنورعمران سعید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا 5مرلے کے مکان پر ٹیکس غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے جو تحریک انصاف نہیں ہونے دیگی پہلے وفاقی حکومت نے جی ایس ٹی، بجلی، پٹرول، گیس کی قیمتیں بڑھا کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے اب پنجاب کے حکمران اپنی عیاشیوں اور حکومتی خزانہ سے غیر ملکی آقاﺅں کو خوش کرنے کے لئے کروڑوں روپے کے تحائف دیکر کسر عوام پر نکال دیتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے ابتدائی دنوں میں ہی عوام کا سکھ چین چھین لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی رہنماﺅں رانا طارق رفیق اور چودہری انعام الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن