ڈی پی او شیخوپورہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیں: اسلم بلوچ
ڈی پی او شیخوپورہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیں: اسلم بلوچ
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)مرکزی انجمن تاجران ضلع شیخوپورہ کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے نئے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اندرون شہر سمیت ضلع میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے روک تھام کیلئے آہنی ہاتھ استعمال کریں، وارداتوں کے دوران بے گناہ افراد کے قتل سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا احساس پایا جارہا ہے یہ صورت حال ضلع کی عوام کیلئے نیک شگون نہیں ، اس ضمن میں پولیس کے کردار کو متحرک اورفعال کرنے کی ضرورت ہے۔