• news

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خاقان بابر کا شیخوپورہ جیل کا دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خاقان بابر کا شیخوپورہ جیل کا دورہ

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) جیل حکام کا اولین فرض ہے کہ خواتین، مرد اسیروں کے ساتھ اس طرح کا برتاﺅ کریں کہ جب وہ اپنی مدت اسیری پوری کر کے معاشرے میں واپس جائیں تو نہ صرف مفید شہری بن سکیں بلکہ جرائم کی بیخ کنی میں بھی مثبت کردار ادا کر سکیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسٹر خاقان بابر نے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پر جیل حکام سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالرزاق، سینئر سول جج گلزاراحمد، صدر بار ایم بی طاھر، سیکرٹری جنرل ملک تصدیق کھوکھر، پروبیشن آفیسرانعام اللہ خان، پبلک پراسیکیوٹر محمد نویدعمر، چئیرمین پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی سید قمر الحسن نقوی، چئیرمین جیل ریفارمزکمیٹی اشفاق اسلم خان، سپرنٹنڈنٹ جیل فاروق لودھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسٹر خاقان بابر نے ذاتی مچلکے پر ایک ملزم کو رہا کیا۔ لنگر خانے، ہسپتال، خواتین و مرد اور جوینائل بیرکس کا معائنہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن